9 فروری 2015 - 08:47
برطانوی کیڈٹوں کے سر قلم کئے جانے کی دھمکی

شمالی برطانیہ میں اس ملک کی کچھ خاتون کیڈٹوں کو ان کے سر قلم کرلئے جانے کی دھمکی دی گئی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک کار میں سوار دو افراد نے ان کیڈٹوں کو یہ دھمکی، اس وقت دی جب ان کی گاڑی گیٹس ہاڈ فوجی مرکز کےقریب ان کیڈٹوں کے پاس سے گذر رہی تھی- ان خاتون کیڈٹوں میں سے رچی جیکسن نامی ایک خآتون نے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار ان افراد نے گاڑی سے اترنے یا انھیں پکڑنے کی تو کوشش نہیں کی مگر وہ اس قسم کی دھمکی دیتے ہوئے نکلے چلے گئے کہ ان کے سر قلم کردیئے جائیں گے- رچی جیکسن کے مطابق اس دھمکی کے بارے میں تحقیقات شروع ہوگئی ہیں- یہ دھمکی، برطانوی فوجی اور پولیس افسروں کے، اس انتباہ کے چند روز بعد، دی گئی ہے کہ برطانوی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو خطرات کے پیش نظر  ڈیوٹی کے  اوقات کے علاوہ وردی نہیں پہننی  چاہیئے- برطانوی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ وردی میں ملبوس فوجی جوانوں پر ہر وقت حملے کا خطرہ لاحق رہتا ہے- اس سلسلے میں برطانوی پولیس نے مئی سنہ دو ہزار تیرہ وولویچ میں ایک برطانوی میرین پر، ہونے والے حملے کا ذکر بھی کیاہے-

.....

/169